آزادی کا حصول کبھی بھی آسان نہیں رہا٬ اس کے لیے ایک طویل وقت تک سیاسی جنگ لڑنے کے علاوہ اپنی جان و مال کی قربانی دینا پڑتی ہے-اور تب کہیں جا کر آزادی نصیب ہوتی ہے اور ایک نیا ملک قائم ہوتا ہے- اس ملک کو پروان چڑھانے کے لیے بھی کاوشوں اور قربانیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ورنہ ملک اپنا وجود قائم نہیں رکھ پاتا- دنیا کے نقشے پر کئی ایسے نئے ملک ابھرے جو زیادہ عرصے تک اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکے اور مختلف بحرانوں اور انتشار کا شکار بن کر جلد ہی دنیا سے ہمیشہ کے لیے غائب ہوگئے- Union of Soviet Socialist Republics
روسی سوشلسٹ ریاستوں کا مجموعہ (مختصراً USSR) جسے عام طور پر سوویت اتحاد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ آئینی اعتبار سے اشتراکی ریاست تھی جو یوریشیا میں 1922ء سے 1991ء تک قائم رہی۔ روس یعنی رشیا اس اتحاد کی سب سے زیادہ طاقتور ریاست کا نام ہے۔ 1945ء سے لے کر 1991ء تک اس کو امریکہ کے ساتھ دنیا کی ایک عظیم طاقت (Super Power) مانا جاتا تھا۔ متعدد ریاستوں کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے یہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ملک بھی تھا-لیکن کئی بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے 1991ء میں سوویت اتحاد تحلیل ہو گیا اور اس کے بعد متعدد ریاستیوں نے آزادی کا اعلان کردیا- Yugoslavia
یوگوسلاویہ یورپ میں واقع ملک تھا اور یہ پہلی بار 1918 میں قائم ہوا- اس کا قیام دو ریاستوں، ریاست سلووینیا، کروشیا اور سربیا اور مملکت سربیا کے اتحاد سے عمل میں آیا۔ لیکن 1929 میں سرکاری طور پر باقاعدہ اس ملک نام تبدیل یوگوسلاویہ رکھ دیا گیا- دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ ایک کمیونسٹ ملک بن گیا اور Josip Tito کی حکمرانی میں آگیا- 1980 میں جوسپ کی موت کے بعد یہ خانہ جنگی کا شکار ہوا ۔ جس کے نتیجے میں 7 نئی ریاستیں وجود میں آئیں اور یہ ملک اپنا وجود کھو بیٹھا- ان 7 نئی ریاستوں میں بوسنیا ہرزگوینا٬ کروشیا٬ مقدونیہ٬ کوسوو٬ مونٹینگورو٬ سربیا اور سلوینیہ شامل ہیں- Rhodesia
یہ ملک جنوبی وسطی افریقہ کے خطے میں قائم تھا جسے آج زمبابوے اور زیمبیا کے نام سے جانا جاتا ہے- اس ملک نے 1965 میں اپنی آزادی کا اعلان کیا لیکن یہ غیر تسلیم شدہ رہا- یہ ملک اس وقت تک ایک ایسی برطانوی افریقی کمپنی کے زیرِ انتظام رہا جو سونے اور کوئلے کی تلاش کا کام کرتی تھی- 1979 میں ایک جنگ کے بعد بالآخر اسے آزادی حاصل ہوگئی- اور اس کے بعد 1980 میں اسے زمبابوے کے طور پر تسلیم کیا گیا- Austria-Hungary
1921 میں روس کی مدد سے Bolsheviks نے Tuvan People’s Republic نامی ملک تشکیل دیا گیا- اس ملک کی خودمختاری اور آزادی کو صرف سوویت یونین اور منگولیہ نے تسلیم کیا- یہ ملک 1944 تک قائم رہا اور اس کے بعد سوویت یونین کے ساتھ اس کا الحاق ہوگیا- آج اسے Tuva Republic کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ روسی فیڈریشن کا حصہ ہے-
No comments:
Post a Comment